لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت کے علاقے میں چچا اوربھتیجے کو ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواءکرلیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آ غاز کردیا ہے ۔ اےف آئی آر کے مطابق زبیر اور اس کے چچا شوکت کو نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا ہے ۔ وقوعہ کے روز شوکت اور اس کا بھتےجا زبیر اپنے رشتہ داروں کے گھر شادی کی تقرےب مےں جانے کا کہہ کر گئے تھے، مگر وہ گھر واپس نہیں آ ئے۔اس دوران مغوی زبےر کے بھائی کو نا معلوم اغواءکاروں کی طرف سے تاوان کے مطالبے کی کال موصول ہوئی کہ تمہارے بھائی زبیر اورچچاشوکت اغواءکرلیا گیاہے۔تم ایک کروڑ روپے کا بندوست کرو ،ورنہ ان کو قتل کردیا جائے اور فون بند ہوگیا ۔پولےس نے مقدمہ درج کر کے مغوےاں کی تلاش شروع کر دی ہے۔