حویلی کہوٹہ، آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان  کے 2 بچے جاں بحق، 4 زخمی 

Sep 13, 2022


حویلی کہوٹہ (آئی این پی)آسمانی بجلی گرنے سے گائوں مند ہار منوں والی ایک ہی گھرانے کے 2 بچے لقمہ اجل بن گئے۔ فرحان عمر 13 سال ماہ نور عمر 10 سال موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ میمونہ عائشہ ، نادر ، صائم زخمی ہو گئے۔ اچانک حادثہ سے سارا علاقہ سوگوار ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔ 

مزیدخبریں