عمران کے پاس سزا سے بچنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں: راجہ ریاض 

Sep 13, 2022


 فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ توہین عدالت میں عمران خان کو دوبارہ موقع دیا تھا مگر انہوں نے معافی نہیں مانگی، فرد جرم کے بعد ٹرائل ہو گا۔ عمران خان کے پاس سزا  سے بچنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں۔ دنیا نے دیکھا کہ  25 مئی کو عمران خان لوگوں کو کیسے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ عمران خان کو غلط فہمی ہے بڑے بڑے لیڈر ریاست سے نہیں ٹکرا سکے۔ عمران خان ریاست سے ٹکرائیں گے تو ان کا انجام بہت برا ہو گا۔ عوام کو ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی بہت  تھے۔ پنجاب میں کوئی بھی وزارت نہ ملنے پر ق لیگ والے ناراض نہیں ناراض ارکان نے چودھری شجاعت سے رابطہ کر کے گرین سگنل دے دیا ہے۔ اراکین اسمبلی چودھری شجاعت کے ساتھ چلے گئے تو پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ رہنا مشکل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں