راولپنڈی(آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ن اور ش کی سیاست آرپار ہوجائے گی اور پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔ اقوام متحدہ کا خطاب ایک بہانہ ہے اصل میں نوازشریف کو منانا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت 2 ہزار سے 4 ہزار من مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبور کرنا ہے۔ مفتاح اسماعیل کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر2 مہینوں میں سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم ، کپاس اور گنے کی بوائی نہیں ہوسکے گی جس سے غذائی بحران پیدا ہوگا۔ سردیوں سے پہلے ہی گیس کا شارٹ فال شروع ہوگیا ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمان داری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔ نہ کوئی غیرملکی امداد ملی نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے۔
ن اور ش کی سیاست آرپار ، پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی: شیخ رشید
Sep 13, 2022