ڈولفن سکواڈ نے نواب ٹاو¿ن سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرلی 

Sep 13, 2022


لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ نے نواب ٹاو¿ن سے چوری ہونےوالی گاڑی برآمد کرلی ۔جبکہ چور گاڑی میں موجود 20 لاکھ روپے رقم لے کر فرار ہو گئے ۔ڈولفن ٹیم کو کال موصول ہوئی کہ نواب ٹاو¿ن سے گاڑی چوری ہوگئی ہے اور گاڑی میں 20 لاکھ کیش بھی موجود ہے۔ڈولفن ٹیم نے پٹرولنگ کے دوران کال سنتے ہی گاڑی کو اڈہ پلاٹ کے قرےب دےکھ کر پےچھا کےا،مگرچور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر موقع سے پےدل فرار ہوگئے ہےں۔گاڑی میں موجود 20 لاکھ روپے رقم غائب تھی ۔ڈولفن ٹیم نے گاڑی کو تھانہ نواب ٹاو¿ن پولےس کے حوالے کردیا۔
باغبانپورہ پولیس نے 
8 جواریوں کو گرفتار کر لیا 
لاہور(نامہ نگار) باغبانپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 8قمار بازوں اشفاق، امین، شہباز، افضال وغیرہ کو تاش پر جواءکھیلتے ہوئے گرفتارکر کے داو¿پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔
نواں کوٹ پولیس نے کرکٹ مےچز پر آن لائن جواءکروانے والا ب±کیا گرفتارکر لےا 
لاہور(نامہ نگار)نواں کوٹ پولیس نے کرکٹ مےچز پر آن لائن جواءکروانے والا ب±کیا گرفتارکر لےا ہے۔گرفتار ملزم عثمان آن لائن لیپ ٹاپ پر کرکٹ میچ پر جواءبک کرتا تھا۔ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔پولےس نے ملزم عثمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ،37 ہزار 5سو50 روپے نقدی برآمد کر لی ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
٭٭مختصر عدالتی خبریں٭٭
 لاہور(خبرنگار+سپیشل رپورٹر)سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ترقی نہ دینے کے معاملے پر آئی جی کو نوٹس ٭شہری کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف پولیس نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ٭پولیس وردی پر پبلک سرونٹ کا بیج لگوانے کیلئے درخواست پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی ٭پولیس اہلکاروں کے رویئے سے تنگ بزرگ نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

مزیدخبریں