داتا گنج بخشؒ کے عرس کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل، 3ہزار اہلکار تعینات ہونگے

Sep 13, 2022


لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 979 ویں عرس کے موقع پر سکیورٹی پلان تشکےل دے دےا ہے ۔اس موقع پر4ایس پیز،7ڈی ایس پیز، 46ایس ایچ اوز، 261 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 3ہزار کے قریب پولیس افسران اور جوان فرائض سر انجام دیں گے جبکہ خواتین شرکاءکی تلاشی کے لئے 93 لیڈیز پولیس اہلکاربھی تعینات ہوں گی۔ ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ سالانہ عرس کے موقع پر ملک بھر سے آ نے والے زائرین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ دربار اور گردونواح کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے جبکہ دربار میں داخلے سے قبل ہر فرد کی مکمل تلاشی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے پتنگ بازی کے روک تھام کے لئے ڈویژنل افسران کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دھاتی ڈور،پتنگیں بنانے والے کارخانوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاو ن کریں۔رواں ماہ کے دوران پتنگیں بنانے، فروخت اور اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اقبال ٹاو¿ن ڈویژن سے11، صدر ڈویژن سے8، ماڈل ٹاو¿ ن ڈویژن سے 4 ،سٹی ڈویژن سے 24، کینٹ ڈویژن سے12 جبکہ سول لائنز ڈویژن سے11ملزمان گرفتارکر کے مقدمات درج کئے گئے ہےں۔

مزیدخبریں