فیول ایڈ جسٹمنٹ ، بجلی 4.43یونٹ مہنگی ، صارفین پر 59ارب کا اضا فی بو جھ 


اسلام آباد(نامہ نگار)مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر،ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4روپے34پیسے مہنگی کردی گئی صارفین پر ایک ماہ کیلئے  59 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا نے جولائی کے فیول ایڈجسمنٹ کا فیصلہ جاری کر دیا ہے سی پی پی اے نے بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے31 اگست 2022  کوایف سی اے پر سماعت کی تھی، نیپرا کی طرف جاری نوٹفیکیشن کے مطابق اضافی وصولیاں کا اطلاق ستمبر  کے ماہ  کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین  پر ہوگا، اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...