لاہور(نامہ نگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ احتجاجی مظاہروں ، ریلیوں اور دھرنوں جیسی ایمرجنسی صورتحال میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کا کنڈکٹ اینٹی رائٹ تربیتی کورس کے ایس او پیز کے مطابق پروفیشنل ہونا چاہئے۔ پنجاب پولیس اور جیانگ سو پولیس چین کےساتھ ہونےوالے ایم او یو کے تحت مزید جدید تربیتی کورسز کروائے جائیں گے تاکہ فورس کی استعداد کار میں اضافہ ہواور احتجاجی صورتحال میں شرپسندوں کی کاروائیوں سے شہریوں کی جان ومال اور املاک کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے۔مشتعل مظاہرین سے پر امن انداز میں نمٹنے کیلئے تمام اہلکاروں کو مرحلہ وار خصوصی اینٹی رائٹ کورس کروایا جارہا ہے ۔ کورسزمکمل کرنےوالے اہلکار اینٹی رائٹ میں حاصل کردہ مہارتوں کو دوران ڈیوٹی فیلڈ میں نافذ کریں۔ پنجاب پولیس پرتشدد مظاہرین، احتجاج اور جلاو¿، گھیراو¿ سے احسن انداز سے نبرد آزما ہونے کیلئے فورس کی استعداد کار میں اضافہ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اینٹی رائٹ فورس کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجا ب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد ، شیخوپورہ کے دورے پر افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پنجاب نے چودھویں اینٹی رائٹ کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دو ہفتے دورانئے پر مشتمل اینٹی رائٹ کورس میں پنجاب کانسٹیبلری کے465جوانوں نے حصہ لیااورکورس میں شریک جوانوں نے ہنگامی صورتحال اورمجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ کورس پاس آﺅٹ کرنے و الے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارتوں کے ذریعے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرکے اپنی صلاحیتوں کا عملی ثبوت دیا۔ کمانڈنٹ پی سی احسان طفیل نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے جدید مہارتوں پر مبنی خصوصی اینٹی رائٹ کورس تشکیل دیا گیاہے اور 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان خصوصی اینٹی رائٹ کورس کی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔