آصف کے ایک دو چھکوں کیلئے اسے کتنے میچز دینگے؟ پروفیسر کی تنقید 


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ ہم لہولہان ہو چکے ہیں لیکن بات نہیں ماننی کہ ٹیم کا مڈل آرڈر4،5 اور 6 ہمارا مسئلہ ہے۔محمد حفیظ نے کہا میں یہ نہیں کہتا کہ یہ کھلاڑی برے ہیں لیکن اگر یہ پرفارمنس نہیں دیتے تو ہمارے پاس اور بھی بندے موجود ہیں، شعیب ملک ہے اسے کیوں نہیں کھلارہے؟ حیدر علی کے ٹیلنٹ کو کیوں ضائع کر رہے ہیں، اگر آپ کو اسے تیسرے نمبر پر نہیں کھلانا تو چوتھے، پانچویں پر کھلائیں، لیکن آصف علی کے ایک یا دو چھکوں کے انتظار کے لیے اسے کتنے میچز دیں گے؟

ای پیپر دی نیشن