36برس قبل محفوظ کیا گیا ملکہ الزبتھ کا خفیہ خط  سڈنی کے ایک تہہ خانے میں موجود

Sep 13, 2022


سڈنی (این این آئی) ملکہ الزبتھ دوم کا36 سال قبل لکھا گیا خفیہ خط اس وقت آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں ایک تہہ خانے میں محفوظ ہے۔ اسے ملکہ کی وصیت کے مطابق مزید اگلے63 برسوں تک کوئی کھول نہیں سکتا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ خط ملکہ برطانیہ نے خود سڈنی کے عوام کے لیے1986 ء میں لکھا تھا جسے سڈنی کی ایک تاریخی عمارت کے تہہ خانے میں خفیہ طور پر محفوظ رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ اس خط میں کیا لکھا گیا ہے، یہاں تک کہ ملکہ کے ذاتی عملے کو بھی یہ علم نہیں ہے کہ ملکہ سڈنی کے عوام سے کیا کہنا چاہتی تھیں کیونکہ یہ خط ایک خفیہ مقام پر شیشے سے تیار کردہ کیس میں چھپا ہوا ہے۔ اس خط کو 2085 ء میں ہی کھولا جائے گا۔

مزیدخبریں