مستقبل کے معماروں کو فکر دینے کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر مختار 

Sep 13, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پنجاب و انجمن شہریان راولپنڈی کے صدر شرجیل میر نے چےئرمےن ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی اس موقع پر شریعہ اکیڈیمی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے انچارج ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس حسن شبیر،اور ڈاکٹر جبران میر بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد نے کہاہے کہ ہمیں اپنے مستقبل کے معماروں کو فکر دینے کی اشد ضرورت ہے،انھیں اپنے اسلاف کے کردار اور ان کی تعلیمات بارے آگہی دینا اولین ترجیح ہونا چاہیے،جب تک ہم فکر نہیں کریں گے،ہمیں ترقی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا،تاجروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کے بعد کاروبار میں لگائیں تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنے کاروبار بھی کرسکیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار اداکریں سکیں،جس پر شرجیل میر نے کہا ہے کہ اب تاجر برادری بھی اپنی اولادوں کو اعلی تعلیم دلوارہی ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ اب ترقی کی راہ میں منازل طے کرنے کے لیے موجودہ تعلیمی تقاضوں سے روشناس ہونا بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں