نیشنل ٹاﺅن، شکریال میں موٹر سائیکل سواروں نے نقدی، موبائل لوٹ لئے، ثمر زار میں کمرے سے 47 ہزار، دےگر مقامات سے رکشہ، 6موٹرسائیکل چوری 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ،چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹتے رہے تھانہ ویسٹریج کو رانا سلمان شاہد نے بتایا کہ دولڑکے اچانک موٹرسائیکل پر سوار آئے اور مجھ سے 43 ہزار روپے کی نقدی، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو جہانزیب عباسی نے بتایا کہ ڈھوک کالا خان میں تین موٹرسائیکل سوار ڈاکو میری دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر 25 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ وارث خان کو محمد ذیشان نے بتایا کہ نیشنل ٹاﺅن میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار مجھ سے پرس جس میں 40 ہزار روپے، کاغذات تھے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو محمد عظیم نے بتایا کہ شکریال میں تین مسلح موٹر سائیکل سوار میری دکان پر آئے اور مجھ سے اورمیرے بھائی جمال سے 20 سے 25 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو نثارعلی خان نے بتایا کہ محمدی پلازہ میں میرے کمرے سے دس ہزار روپے کی نقدی، دو موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ چوری کر لئے گئے تھانہ صدر بیرونی کو ارشد نے بتایا کہ ثمر زار میں ہمارے کمرے سے 47 ہزار 700 روپے اور قیمتی اشیا چوری کرلئے گئے۔
 تھانہ نیو ٹاﺅن کو زوہیب اختر نے بتایا کہ دو موٹرسائیکل سوار دکان پر آئے اور 22 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، شہر مےں اےک رکشہ، 6موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن