ا حمد فراز روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوارشہری سے 30ہزار روپے، طلائی زیورات چھین کر فرار،مختلف علاقوں سے ایک گاڑی،5موٹر سائیکل چوری


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی دارلحکومت مےں ڈکےتی ، چوری کی وارداتےں شہری زےورات ، نقدی ، قےمتی گاڑی اور موٹر سائےکلوں سے ہاتھ دھو بےٹھے تھانہ آبپارہ کو سردار طارق نے بتایا کہ جی سکس ٹو میں نامعلوم چوروں نے گھر سے 12لاکھ سات ہزار روپے ،10تولہ وزنی طلائی زیوارت چوری کرلئے تھانہ شالیمار کو عدنان صابر نے بتایا کہ احمد فراز روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 30ہزار روپے، 6تولے سونے کے طلائی زیورات چھین لئے تھانہ کھنہ کو احتشام اعجاز نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ کرپا کو مطلوم حسین نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے موٹریں اور ٹوٹیاں چوری کرلی ہیں،تھانہ آئی نائن کو حسن علی نے بتایا کہ آئی نائن فور میں نامعلوم چوروں نے گھر سے لیپ ٹاپ چوری کرلیا، تھانہ آئی نائن کو شاہ زیب نے بتایا کہ آئی نائن فور سے نامعلوم چوروں نے گھر سے لیپ ٹاپ چوری کرلیا، تھانہ نون کو سید ضمیر حسین شاہ نے بتایا کہ جھنگی سیداں میں ڈیرہ بنایا ہوا ہے جہاں پر قمر کو ملازم رکھا جس نے ٹی آئرن گارڈرز چوری کرکے فروخت کر دیئے،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن فور سے محمد مستنصر کی گاڑی فاچونرگاڑی، آئی نائن فور سے محمد عمیر کا موٹرسا ئیکل ، آئی14تھری سے انس علی خان کا موٹرسائیکل، کوٹ ہتھیال سے صدام کا موٹر سائیکل، ایف ایٹ فور سے محمد امیر سلطان کاموٹرسائیکل، جی ٹین تھری سے محمد نور کا موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن