روپے کی قدر میں کمی کا حکومت اور اسٹیٹ بینک نوٹس لےں، عرفان اقبال 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس حقیقت کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے کہ پاکستان روپے کی قدر میں کمی کے ایک اورگھن چکرمیں داخل ہو گیا ہے اور گرتی ہوئی رو پے کی قدر ختم ہونے کا نام نہی لے رہی کیونکہ یہ آج کے روز تک مسلسل ساتویں سیشن میں گرا ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے وضاحت کی کہ جب کرنسی کی قدر کم ہونا شروع ہو تی ہے تو مینوفیکچررز اور کمر شل امپورٹرز کے تمام کنٹریکٹ اور ان سے منسلک ذمہ داریاں پوری کرنا مشکل ہوتا جا تا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے صرف پانچ سیشنز میں روپے کی قدر میں 4فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ حکومت اس واضح طور پر عوام دشمن، کاروبار مخالف، برآمدات مخالف اور ترقی مخالف رجحان پر کوئی کارروائی نا کرنے پر بضدکیوں ہے۔

ای پیپر دی نیشن