اسلام آباد (نامہ نگار)شیعہ علما کونسل پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین کیلئے عراق بارڈر کھولنا احسن اقدام ہے اور اس ضمن میں عراق ،ایران اور پاکستانی حکام سمیت تمام مراجع عظام کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، اور دیگر رہنما مولانا سید وزیرحسین کاظمی، سید محمد علی کاظمی سربراہ محرم الحرام کمیٹی اسلام آباد و سابق ضلعی صدر نیئر عباس بلوچ شیعہ علما کونسل اسلام آباد بھی موجود تھے۔
علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ عراق حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کیلئے عراقی بارڈر کی بندش کے باعث زائرین مشکل میں تھے جو مسلسل رابطوں، اعلی سطحی ملاقاتوں اور جدوجہد کے نتیجہ میں حساس مسئلہ حل ہوا ہے جس کا ہم خیر مقدم کر تے ہیں۔