شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کی سول ڈکٹیٹر شپ کی وجہ سے اس کے پارٹی کے اپنے اراکین بھی اس سے بدظن ہیں جمہوریت کی مضبوطی ،اخلاقیات اور روایات کا درس دینے والا خود ان سب چیزوں سے ناآشنا ہے اگر ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کیلئے اقدامات اٹھائے ہوتے تو کوئی بھی اس کیخلاف آواز بلند نہ کرتاعمران خان کا بار بار خود کو خطرناک قرار دینا اس بات کی دلیل ہے کہ اس کا کوئی ویژن اور مشن نہ ہے بلکہ اقتدارمیںآکر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا اسکی منزل ہے ۔ مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے جو جدوجہد کی ہے اس کا کریڈٹ عوام انہیںضرور دیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا ا س موقع پر چودھری زبیر احمد، امجد گادھی ، ڈاکٹر شیخ خالدمحمود، شیخ یاسر ندیم ودیگربھی موجود تھے۔