عمارتیں ڈھائے جانے سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں، آفاق احمد

Sep 13, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)نائن زیرو پر آتشزدگی کا واقعہ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ عمارتیں ڈھاِئے جانے سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ نظریہ کسی عمارت یا چاردیواری کا قیدی نہیں ہوتا، اگر ایسا ہوتا تو بیت الحمزہ کی مسمار ی کے ساتھ ہی ہماری تحریک بھی ختم ہوجاتی۔چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ نظر یہ دل و دماغ میں بستا ہے، میں نے ہمیشہ تحریکی ساتھیوں کو انمول سمجھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجروں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش تباہ کن ہوگی، قیادت کا احترام نظم و ضبط قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے تو نظریے سے وابستگی تحریک کی بقا کیلئے ناگزیر ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ ملک کے فیصلے کرنے والوں نے مہاجروں کو ان کے جائز حقوق دینے کے بجائے انہیں طاقت سے کچلنے کی کوشش کی ہے۔شہر قائد میں کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کیلئے غیر قانونی تارکین وطن خطرہ ہیں۔غیر مقامی اور غیر قانونی تارکین وطن کی سرکاری سرپرستی میں کراچی میں آباد کاری ایسی ہی کوشش ہےیہ لوگ غیر قانونی تعمیرات ہی نہیں غیر قانی کاروبارکے ذریعے ملک کو چلانے والے ٹیکس دھندہ کا کاروبار تباہ کررہے ہیں جو کراچی نہیں ملک کی تباہی کا سبب بنے گا۔انہوںنے کہا کہ غیر مقامی اور غیرقانونی تارکین وطن لوٹ مار کے ساتھ شہریوں کو قتل کررہے ہیں, لوٹ مار اور شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاریاں نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔
آفاق احمد

مزیدخبریں