شیخوپورہ/ فاروق آباد(نامہ نگارخصوصی/ نمائندہ خصوصی) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ پنجاب پولیس پرتشدد مظاہرین، احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ سے احسن انداز سے نبرد آزما ہونے کیلئے فورس کی استعداد کار میں اضافہ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اینٹی رائٹ فورس کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جارہی ہے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور دھرنوں جیسی ایمرجنسی صورتحال میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کا کنڈکٹ اینٹی رائٹ تربیتی کورس کے ایس او پیز کے مطابق پروفیشنل ہونا چاہئے پنجاب پولیس اور جیانگ سو پولیس چین کے ساتھ ہونے والے ایم او یو کے تحت مزید جدید تربیتی کورسز کرائے جائیں گے تاکہ فورس کی استعداد کار میں اضافہ ہواور احتجاجی صورتحال میں شرپسندوں کی کاروائیوں سے شہریوں کی جان ومال اور املاک کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے مشتعل مظاہرین سے پر امن انداز میں نمٹنے کیلئے تمام اہلکاروں کو مرحلہ وار خصوصی اینٹی رائٹ کورس کروایا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجا ب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد کے دورے پر افسران و اہلکاروں سے خطاب اور پنجاب نے چودھویں اینٹی رائٹ کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پی سی احسان طفیل سمیت دیگر افسران بھی موجودتھے۔