کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرو ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان نے 2 گھنٹوں میں سیلاب متاثرین کیلئے اربوں روپیہ جمع کیا،رونے دھونے والے امداد کیلئے جاری ٹرانسمشن میں روڑے اٹکانے میں مصروف تھے، سیلاب متاثرین کی امداد پر سیاست شرمناک ہے،کرائم منسٹر نے حرکتوں سے ثابت کیا وہ کمزور ریاست کے سربراہ ہیں اس وقت کمزور ریاست اور طاقتور عوام آمنے سامنے ہے عمران خان موجودہ حکومت کے سرپر سوار ہیں خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت یہ سمجھ جائے کہ عوام صحیح کے ساتھ ہیں غلط کے ساتھ عوام کھڑا نہیں ہونا چاہتے ملک میں رجیم چینج آپریشن کو عوام تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں عمران خان کے ٹیلی تھون کرنے کا مقصد سیلاب متاثرین کیلئے پیسے اکھٹے کرکے انہیں متاثرین پر خرچ کیا جائے، متاثرین کے گھر جو سیلاب سے ڈوب گئے ان کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں،سندھ میں سیلابی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی ہے جارہی ہے عمران خان کا اکھٹا کیا گیا پیسہ سندھ کے مظلوم عوام پر بھی خرچ کیا جانا ہے امپورٹڈ حکومت سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ سے باز رہے حکومت یاد رکھے سیلابی صورتحال سے تو عوام انشاءاللہ نکل جائیں گے مگر عوام ان کے کیے جانے والے ہتھکنڈوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے عوام ان کی شکلوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
خرم شیرزمان
اس وقت کمزور ریاست اور طاقتور عوام آمنے سامنے، خرم شیرزمان
Sep 13, 2022