کراچی(نیوز رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ایشیاءکپ میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران اور بعد میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک عمل تھا۔پیرکوجاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اسٹیڈیم کے اندر کرسیاں توڑنا اور نفرت انگیز نعرہ بازی کرنا قابل افسوس عمل تھا۔کئی دن گزرنے کے بعد بھی سوشل میڈیاں پر دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے پر تنقید میں مصروف ہیں ۔کرکٹ کو کرکٹ ہی رہنے دیا جائے۔ اسے دو ممالک کے درمیان نفرت انگیزی کے لیئے استعمال نہ کیا جائے۔ کرکٹ اصل میں جینٹلمین اسپورٹس ہے۔ لیکن ہم نے اسے اقوام کے درمیان جنگ کی شکل دے دی ہے۔ پاکستان اور افغانستان دونوں ہمسایہ اور برادر اسلامی ممالک ہے۔ مذہب، زبان اور ثقافت کے اس عظیم رشتے کو کرکٹ میچ کی وجہ سے قربان نہیں کیا جاسکتا ہے۔پوری دنیا میں کھیل کو تفریح کا زریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن افسوس ہم کھیل کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔دونوں طرف کے عوام مزید نفرت انگیزی پھیلانے سے باز رہیں۔ سوشل میڈیاں پر نفرت انگیز مہم دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ کھیل کو صرف ایک کھیل ہی سمجھا جائے۔ اس کو غیرت کا پیمانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔
شاہی سید