گڈانی پھاٹک  تا بھوسہ لائن روڈ زیر آب

Sep 13, 2022


سکھر(بیورو رپورٹ) گڈانی پھاٹک تا بھوسہ لائن روڈ پر بارش اور گٹر نالوں کا گندہ پانی تا حال جمع،علاقہ مکینوں سمیت شہریوں کا آمد و رفت میں مشکلات ،سماجی و شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ،وزیر بلدیات و بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر ریلوئے اسٹیشن کے عقب میں واقع برما شیل ڈپو ،ریلوئے ڈپو ،گڈانی پھاٹک تا بھوسہ لائن روڈ مائیکرو کالونی روڈ سے کئی روز گذرنے کے باوجود نکاسی آب کا نظام درست نہیں کیا جاسکا ہے عوامی شکایات کے باوجود محکمہ بلدیہ سکھر کی مجرمانہ خاموشی و نااہلی کی وجہ سے ڈرینج و برسات کا جمع ہوا پانی نکالا نہیں جا سکا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گذرنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے وزیر بلدیات ،کمشنر سکھر،ڈپٹی کمشنر سکھر ،ایڈمنسٹریٹر سکھر و دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کے گڈانی پھاٹک روڈ کے اطراف میں جمع ہوا برساتی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادی پر اقدام کئے جائیں۔

مزیدخبریں