نارنگ :سٹی پریس کلب کا اجلاس‘ خودساختہ مہنگائی کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)سٹی پریس کلب کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت صدر پریس کلب شکیل احمد مغل منعقد ہوا خودساختہ مہنگائی سوئی گیس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سٹی پریس کلب کی تین رکنی کمیٹی جی ایم سوئی نادرن گیس اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے ملاقات کریگی اور شہریوں کو سوئی گیس کی بندش کے باعث مشکلات سے آگاہ کیا جائیگا جبکہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا جائیگا کہ خودساختہ مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اجلاس میں چیئرمین سٹی پریس کلب شاہد یوسف سمیت اعظم علی باجوہ میاں محمد منشاء میاں محمد معظم نواز عبدالباسط ایڈووکیٹ وقاص علی محمد صاحب ظہیرارشد مغل ذوالفقار احمد گھمن آصف علی باجوہ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...