فیروزوٹواں (نامہ نگار) ڈاکخانہ فیروزوٹواں میں غریب عوام کے ساتھ غیر اخلاقی برتائوبجلی اور گیس کے پانچ ہزارسے زائد بل والے صارفین کو ڈاکخانہ سے باہر نکالنا معمول بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوگ ڈاکخانہ میں الیکٹرسٹی یا گیس کے بل جمع کرانے جاتے ہیں تو پوسٹ ماسٹر طرح طرح کے بہانے اور حیلے بناکر لوگوںخوار کرنے لگ جاتا ہے ڈاکخانہ میں موجود شہریوں نے پوسٹ ماسٹر سے بل نہ لینے کی وجہ پوچھی تو اس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے اس لیے کم رقم والے بل لے رہے ہیں اور زیادہ رقم والے بل نہیں لے رہے حالانکہ تھوڑے تھوڑے بل جمع کر بھی تین چار سے پانچ لاکھ روپے اکٹھے ہو جاتے ہیں وہاں پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کو اصل مسئلہ زیادہ بل کا نہیں بلکہ کمیشن کا ہے یہ ہربل کے ساتھ دس روپے کمیشن لیتے ہیں جو کہ تھوڑے بل والے سے بھی اتنی بچت آتی ہے اور زیادہ بل والے سے بھی ۔ عوام نے انتظامیہ اور پوسٹ آفس کے چیئرمین سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔