رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو میں آتشزدگی ادویات اور سامان خاکستر


جھڈو (نامہ نگار) رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو کے اسٹور روم میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے میڈیکل اسٹور لپیٹ میں لے لیا جس نے اسٹور میں رکھی تمام ادویات کے ذخیرے سمیت دیگر سامان کو جلا کر راکھ کردیا اسپتال میں موجود عملے فائر برگیڈ کو طلب کیا لیکن حسب معمول فائر برگیڈ گاڑی نے پہنچنے میں تاخیر کی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی ادویات اور سامان جل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی جھڈو رورل ہیلتھ سینٹر کا انتظام پی پی ایچ آئی کے پاس ہے ڈسٹرکٹ منیجر سمیت اسپتال کی انتظامیہ آگ لگنے کے واقعہ پر واضح موقف دینے سے گریز کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن