مشکل کی گھڑی میں مزدور بھائیوں کے ساتھ ہیں: چوہدری یسین

Sep 13, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان ورکرز فیڈریشن (PWF) کے جنرل سیکرٹری چوہدری یسین، وائس چیئر مین عبدالرحمن عاصی، نائب صدر ملک مختار اعوان ، ناردرن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان، چیئرمین عبدالرئوف ، محمد عمر سلیمی وائس چیئرمین، وائس چیئرمین اعجاز حسین بخاری ، نیشنل کورآڈی نیٹر شوکت علی انجم و دیگر مزدور رہنمائوں نے ٹیوٹا کے 5000 ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹیوٹا کے 5000 ملازمین اپنے حقوق کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن ٹیوٹا انتظامیہ اس حوالے سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جس سے مزدوروں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ ٹیوٹا سٹاف یونین پنجاب پاکستان ورکرز فیڈریشن کی ملحقہ یونین ہے اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مزدور بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن مذاکرات پر یقینی رکھتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیئرمین ٹیوٹا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فور ی طور پر ٹیوٹا کے ملازمین کے مطالبات کو حل کیا جائے ۔ 

مزیدخبریں