لطیف آباد کے باشندے  لوڈشیڈنگ پر مشتعل

Sep 13, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر3کے رہائشی مردو خواتین نے بارہ گھنٹے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آٹو بھان روڈ پر ٹائروں کو نذرآتش کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر غلام رسول تالپور کاکا رام گوبند رام ڈاکٹر سنیل کمار شاہدہ تالپور نے کہاکہ حیسکو لطیف آباد نمبر3میں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے جس کے باعث مزدور طبقہ اور بجلی سے کام کرنے والے معاشی بدحالی کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں موجود بیمار بزرگ اور بچے گرمی سے نڈھال ہیں کئی بار شکایات کرنے کے باوجود کوئی تدارک نہیں ہوا جبکہ علاقہ مکین ہر ماہ بل بھی ادا کررہے ہیں اس کے باوجود پریشان کیاجارہا ہے انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر فوری طور پر بجلی کی بندش کا سلسلہ روکا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا۔

اکبر شیخ فیملی
 بے سہاروں کا سہارا بن گئی
ٹنڈوآدم (نامہ نگار)ٹنڈوآدم شیخ برادری سے تعلق رکھنے والا نوجوان جس نے ٹنڈوآدم شہر میں ہمیشہ غریب،مسکین،بے سہارا،اور بے روزگاروں کی مدد کے ساتھ جب بھی کبھی شہر ٹنڈوآدم میں کوئی بھی پریشانی ہوئی جیساکہ کرونا یا برسات متاثرین کی مدد کرنا جاری کھی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم اکبر شیخ کی فیملی اور انکے دوست احباب ،شیخ حسن،فرید،جہانزیب شیرازی،سرمد فرید،شیخ حسان،اور دیگر ہر دم غریب کی مدد کرنے میں مصروف رہے اس موقع پر اکبر شیخ نے اخبار نویسوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہماری ٹیم مسلسل 23 روز سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں مصروف رہی ہے اور اب تک روزانہ کی بنیاد پر 600 سے زائد افراد کو ڈیلی کھانا دیا اور تقریباً 65 کے قریب راشن بیگ اور 2000 پانی کی بوتل اور بچوں کے لیے چیزیں دوائیاں اپنی مدد آپ کے تحت فراہم کر چکے ہیں گزشتہ دنوں میں ہماری ٹیم بھٹ شاہ روڈ، لانڈھی روڈ،مرزا قلیج بیگ اسکول،لویر اسکول،مسلم اسکول،میر حسن مری گوٹھ،غازی خان کاتیار گوٹھ، راوشاخ کے علاقے،مھٹو کھوسو،امیر بخش بیلدی گوٹھ،ارباب مری،جلال مری، گوٹھ اللہ بچاﺅ،مزار خان خاصخیلی،لنک روڈ پر بیٹھے تمام متاثرین کھانا دوائیاں پانی کی بوتل اور دیگر سامان مہیا کیا یہ سب اللہ پاک کا کرم ہے۔

مزیدخبریں