حکمرانوں کا اقتدار انجوائے کے سواکوئی ایجنڈا نہیں:جاوید قصوری 


 لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج دوبارہ وصول کرنا قابل مذمت ہے۔ بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہروں کے باعث وفاقی حکومت نے ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام پہلے ہی سیلاب اور مہنگائی کے ہاتھوں مررہے ہیں۔ اس پر مستزاد حکومتی رویہ عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کے پاس ماسوائے اقتدار انجوائے کرنے کے کوئی اور ایجنڈا ہی نہیں۔ عوام بھوک، افلاس اور غربت کے ساتھ ساتھ سیلاب سے جاں بحق ہو رہے ہیں اور حکمران ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر ان کی بے بسی کا تماشا دیکھنے میں مصروف ہیں۔ ملنے والی امداد میں خرد برد کی کہانیاں بھی میڈیا کی زینت بننا شروع ہوگئی ہیں۔ حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں کی بدولت پاکستان میں افراط زر 47سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔  آئی ایم ایف کے ہاتھوں ملک کو گروی رکھنے کا جو سلسلہ 1958میں شروع ہوا تھا، وہ آج تک جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن