شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری یاسراقبال گوپے را نے کہا ہے کہ قائداعظم کے بعد عمران خان پاکستان کے ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے دوسرے بڑے لیڈر ہیںجن پر عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کررہی ہے کیونکہ ان کا دامن ہر قسم کی کرپشن ، لوٹ مار ، اقرباء پروری سے پاک ،صاف ہے وہ ایک ایماندار ،دیاتندار،محب وطن ،سلام پسند لیڈر ہیں یہی وجہ ہے کہ حکمران اتحادبڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر ان کو دیوار کیساتھ لگانے کی سازشیں کررہاہے آج پوری قوم عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے عمران خان کو جیل میںڈال کر حکمران خود بھی آرام کی نیند نہیں سو سکیں گے کیونکہ انہوںنے ایک سازش کے ذریعے اقتدار حاصل کیا ہے ان خیالا ت کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میںمیڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معاذ بدر بھٹی،قیصر اقبال گوپے راسمیت دیگر موجودتھے ۔
عمران خان ایماندار ،محب وطن لیڈر ہیں: یاسر اقبال
Sep 13, 2022