لاہور( خصوصی نامہ نگار) ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیرپیرسیدولی اللہ شاہ بخاری نائب ناظم الشائخ محمدنعیم بادشاہ ناظم نشرواشاعت مولانامحمداسلم ندیم نقشبندی،قاری شہریاراحمد،مولاناسید احسان اللہ شاہ بخاری اور حافظ افتخاراحمدفخرنے کہاہے کہ مذہب اسلام کے 2 بنیادی عقائدہیں۔ ایک عقیدہ توحیداوردوسراعقیدہ رسالتؐ ختم نبوت توحیدیہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات میں کسی اوردوسرے کوہرگزشریک نہ کیاجائے کہ اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک ہے کہ جسکا کاکوئی شریک نہیں اورعقیدہ ختم نبوت کہ حضرت محمدؐ اللہ تعالیٰ کے سچے وآخری نبی ہیں کہ جن کے بعداورکوئی نبی نہیں آسکتا۔ اس طرح عقیدہ توحیدوختم نبوت اسلام کی بنیادہیں کہ جن پرغیرمشروط طورپرایمان لائے بغیردین اسلام نامکمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ انسدادفتنہ قادیانیت قانون پرمکمل ومؤثر عملدرآمد کرایاجائے اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ارتدادی تبلیغ وناپاک سرگرمیوں کوروکاجائے جودینی وآئینی تقاضاہے اوراسطرح 1973ء کے متفقہ آئین کی تمام اسلامی شقوں بشمول تحفظ ختم نبوت وناموس رسالتؐ قوانین پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے جوحکومت کافرض منصبی ہے جماعت اسلامی لاہور فیول ایڈ جسٹمنٹ اوربجلی کے بلوں میں ناجائز اضافہ کیخلاف شہر بھر میں ہر سطح پر احتجاج کریگی۔
توحیدوختم نبوت اسلام کی بنیادہیں:پیرسیدولی اللہ
Sep 13, 2022