کامونکی(نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے دنیا متاثرین سیلاب کی مدد کر رہی ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان آمد کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کامونکی کے صدر عمران حبیب سرویا،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیٹھ محمد اصغر اور نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی لندن سیٹھ سرنواز احمد نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ،چین،عرب ممالک سمیت یورپی ممالک کی امداد سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ ہو گی، تباہ حال سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی بحالی کیلئے اربوں روپے درکار ہیں ،انہوں نے کہا کہ روڈ اور ریل انفراسٹرکچر کی بتدریج بحالی میں وقت لگے گا،وفاقی حکومت اپنے وسائل اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متاثرین کی مدد کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور کام کررہی ہے اور انشائ اللہ پیپلز پارٹی متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔