بھکھی(نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے سٹی صدر صغیر احمد منج نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی پالیسیوں نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا تاجر مجبورا سڑکوں پر نکل آئے ہیں دیگر تمام طبقات بھی پریشان حال اور شدید تشویش کا شکار ہیں وفاقی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں امپورٹڈ حکمرانوں کو ایوان اقتدار چھوڑنا ہوگا قوم انہیں مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں پی ڈی ایم کا اقتدار پر مسلط رہنا ملک و قوم کے حق میں سود مند نہیں ، اپنے ایک بیان میںصغیر احمد منج نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت کے بلند و بالا دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں عوام کو ہر روز نت نئی پریشانیاں اور مصیبتیں جھیلنا پڑ رہی ہیں حکومت کا کسی چیزپر کنٹرول نہیں مہنگائی اور لا قانونیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور حکمران بیرونی دوروں اور عیش و عشرت میں بدمست ہیں ، انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔
پی ڈی ایم کی پالیسیوں نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا: صغیر احمد
Sep 13, 2022