ملتان(خصوصی رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ ٹیکسٹائل انجینئرنگ اور انسٹیٹیوٹ آف میڑیل سائنس کے چیئرمین حضرات نے وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر وحید اور ڈاکٹر عبدالشکور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو امسال داخلوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور طلبہ کی ٹیکسٹائل انجنئیرنگ اور انسٹیٹیوٹ آف میڑیل سائنس میں دلچسپی کے رحجان پر تفصیل سے بات چیت کی۔ وائس چانسلر نے ان شعبہ جات میں طلبہ کے بڑھتے رحجان اور ریکارڈ داخلوں کو سراہا اور اساتذہ کرام کو ہدایت جاری کی وہ اپنے شعبہ جات کے وقار میں مزید اضافہ کریں۔
مظفرگڑھ ٹیوٹا ملازمین آج
مطالبات کے حق میں ریلی نکالیں گے
مظفرگڑھ(نامہ نگار)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے اساتذہ اور سٹاف مطالبات کے حق میں آج منگل کو صبح دس بجے ڈی سی آفس سے فیاض پارک چوک تک پرامن احتجاجی ریلی نکالیں گے جس میں ضلع بھر کے ٹیوٹا کے 15 سے زائد اداروں کے اساتذہ اور سٹاف شریک ہوگا۔
وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی سے دو شعبوں کے چیئرمینوں کی ملاقات
Sep 13, 2022