دکاندار سستا آٹا ہوٹل مالکان کو فروخت کرنے لگے‘ غریبوں کو دھکے 


بستی اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) قادرپورراں میں ذخیرہ اندوز مافیا بے لگام، فلور ملزمالکان سے سرکاری نرخوں پر خریدا ہوا آٹا تھوک دکانداروں نے سرکاری آٹے کے تھیلے سٹاک کرکے صرف تندوری ہوٹل والوں کوبلیک میں فروخت کرنے لگے،غریب افراد آٹا خریدنے کے چکر میں در بدر پھرنے لگے، مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، ذرائع کے مطابق ہے کہ جونہی سرکاری آٹا تھوک دکانداروں کو ملتا ہے فورا ہی خفیہ گوداموں میں سٹاک کرلیا جاتا ہے اور بعد ازاں تندوری ہوٹلوں مالکان سے رابطہ کرکے انکو 450 کا تھیلا 600سے زائد تک نرخوں میں فروخت کردیا جاتا ہے جبکہ مزدور طبقہ کو فلورملز سے آٹا نہ ملنے کا بہانہ کرکے ٹال دیا جاتا ہے شہری اجمل ،فیاض، اصغر، قیصر،جمشید،اللہ رکھا ودیگر نے بتایا کہ انکی آنکھوں کے سامنے دکانداروں کو سرکاری آٹا ٹرالی سے اتارا گیا لیکن دکانداروں نے دینے سے انکار کردیا اورگاہکوں کے تکرار پردکانداروں نے گالیاں دینا معمول بنا لیا اور کہا جو کچھ کرنا ہے کر لو، شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، ڈی سی او ملتان سے ذخیرہ اندوز مافیا کےخلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...