قصبہ بصیرہ ( خبر نگار ) مرکز صحت بصیرہ کی واٹر ٹینکی بوسیدہ ہوگئی، 3 سال سے پانی لیک ہورہا جس سے پشتے کمزور ہو گئے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی گلی کے مکینوں اور دکانداروں ریاض حسین،نذر حسین ،مولانا متین قریشی،افضل قریشی ،ملک عمران رائے نیاز احمد ،عمیر چوہان ودیگر نے بتایا کہ ہسپتال کی 30 سالہ پرانی واٹر ٹینکی میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ہیں اور پشتے بھی کمزور ہو چکے ، یہ کسی بھی وقت گر کر اموات کا سبب بن سکتی ہے، انہوں نے بتایا کہ ایک تو ٹینکی کے اردگرد رہائشی مکانات ہیں دوسرا یہ کہ نیچے مصروف شارع عام ہے جہاں دن کے وقت گرلز ہائی سکول کا سٹاف اور طالبات کا گزر ہوتا ہے اس سلسلے میں سینئر میڈیکل آفیسر کو کئی بار ٹینکی مسمار کئے جانے بارے تحریری درخواست بھی دی گئی،مگرتاحال ٹینکی مسمار نہ ہونے سے طالبات، مکینوں اور دکانداروں پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔