سکھر(بیورو رپورٹ)وومین شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی سکھر کے زیر اہتمام ہفتہ وار چمپئن شپ بسلسلہ ( یوم دفاع) ڈیفنس ڈے کے حوالے سے انعقاد کیا گیا ، چمپئن شپ تقریب کی مہمان خاص ہوپ فار آل سوشل ڈویلمپنٹ آرگنائیزیشن رابیعہ مرزا تھیں جبکہ دیگر مہمان گرامی میں شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی سکھر ڈویڑن کے جنرل سکریٹری ماسٹر عبدالرزاق، ٹیکنیکل آفیشلز مریم خان، آفیشلز میں زہرہ بتول ، عائشہ تھیں ، چمپئن شپ میں وومین کھلاڑیوں نے تائی کوانڈو فائیٹس، ڈیموز، سیلف ڈیفنس فائیٹ اور ٹائل بیرکینگ کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوپ فار آل سوشل ڈویلمپنٹ آرگنائیزیشن کی (سی ، ای ،او) میڈم رابیعہ مرزاکا کہنا تھا کہ مجھے تائی کوانڈو گیم میں بچوں اور بچیوں کاٹیلنٹ دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوئی ہے ۔اختتام تقریب آرگنائیزنگ سیکریٹری ماسٹر عبدالرزاق راجپوت نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انشاء اللہ تائی کوانڈو ایسوسیشن کی جانب سے فری ڈیموز رکھیں ہیں تاکہ ہمارے شہر کے بچے اور بچیاں صحت مند معاشرے کا حصہ بن سکیں اور ماسٹر عبدالرزاق راجپوت نے مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی جبکہ مہمان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
وومین شہباز اکیڈمی سکھر
وومین شہباز اکیڈمی سکھر کے تحت یو م دفاع تائی کوانڈو چمپئن شپ
Sep 13, 2022