خانیوال(خبر نگار)سابق چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمشن و سابق ضلع ناظم سردار احمد یار ہراج نے کہا کہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا بیرون ملک اپنی جائیدادوں سے انکار کرنے والے انہی جائیدادوں میں رہ رہے ہیں ملک و قوم ڈوب رہے ہیں انہیں کوئی احساس نہیں ذمہ داران نے حالات کا ادراک نہ کیا تو صورتحال مزید خراب ہو گی وہ یہاں مقامی صحافی شاہد انجم کے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا کالا باغ ڈیم بنا ہوتا تو آج اندرون سندھ اس قدر بربادی نہ ہوتی سندھ کے عوام بھٹو زندہ کرتے کرتے خود مر رہے ہیں اسی طرح میاں کے نعرے لگانے والے ان حالات کے ذمہ دار ہیں یہ جہالت ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھاتے ہی چھ ارب کے ریزرو نکل گئے جس سے ملکی معیشت ڈوب گئی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو سازشوں کے ذریعے نہ ہٹایا جاتا توملک و قوم کے یہ حالات نہ ہوتے اس موقع پر سابق یونین ناظم راو¿ سرفراز احمد خاں، راو شاہنواز احمد خاں، حشمت خان پہوڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔