انجمن تاجران گےلے وال کی جانب سے سےلاب متاثرہ 300 گھرانوں مےں راشن تقسےم 

Sep 13, 2022


گےلے وال ( نامہ نگار ) انجمن تاجران گےلے وال کی جانب سے لگائے گئے کےمپ مےں عوامی حلقوں نے دل کھول کر عطےات دئےے اور سےلاب سے متاثرہ 300 گھرانوں کے لئے راشن پےکٹ بنائے گئے اس کے علاوہ شہرےوں نے عطےات مےں آٹا،گھی ، چےنی ،دالےں ،کھجورےں ،بسکٹ ،خشک دودھ ،اچار ، چائے ،صابن، جوتے ،کپڑے ،بستر اور دےگر اشےائے ضرورےہ بھی عطےہ کےں جس پر گزشتہ روز تمام سامان تاجروں کے وفد چوہدری نور محمد مےو،حاجی ندےم خلجی اور جہانزےب طلعت کی سربراہی مےں دوگاڑےوں پر ضلع راجن پور کی تحصےل روجھان کے علاقے مےں تقسےم کر دےا گےا ۔

میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کاصفائی آپریشن تھڑے توڑنے پر دکانداروں کا احتجاج
کوٹ ادو(خبرنگار)میونسپل کمیٹی کے عملہ نے شہر کے مین نالوں کی صفائی کا اپریشن شروع کر دیا،بھاری مشینری سے دکانداروں کے تھڑے توڑ دیئے، نالے کی صفائی کر کے گندگی سڑک کنارے ڈال دی ، گندگی کے ڈھیروں سے شہری پریشان، تھڑے توڑنے پر تاجربرادری کا احتجاجکیاگذشتہ روز عملہ نے جی ٹی روڈ کے شرقی سائیڈ کے نالے کی صفائی کی، میونسپل کمیٹی کے عملہ نے بھاری مشینری کے ساتھ پرانی کچہری اور پریس کلب کے درمیان دکانداروں کے تھڑے توڑ ڈالے جبکہ نالے سے گندگی نکال کر سڑک کنارے ڈال دی ، تھڑے توڑنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آپریشن بلاامتیاز وتفریق کیا جائے۔
 بااثر افراد کے تھڑے بھی توڑنے جائیں غریبوں کے تھڑے توڑنا ناانصافی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے چیف سینٹری انسپکٹر مہر یونس کا کہناتھا کہ پہلے مرحلہ میں پوسٹ آفس تا نور شاہ چوک تک نالوں کی صفائی کی جا رہی ہےتمام چھوٹے بڑے نالوں کی مرحلہ وار صفائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں