ساجد حسین طوری کا ورکنگ فولک گرامر سکول نمبر 1 ،نمبر 2 کوہاٹ کا دورہ

Sep 13, 2022


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے ورکنگ فولک گرامر سکول نمبر 1 اور نمبر 2 کوہاٹ کا دورہ، نادرا آفس سمیت کئی ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کا افتتاح و اعلانات، پیپلز پارٹی انفارمیشن سیکرٹری ایم پی اے امجد آفریدی بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہے، سکول کے پرنسپلز اور اساتذہ نے وفاقی وزیر کو سکول کے بارے میں بریفنگ دی، وفاقی وزیر ساجد حسین کلاسز میں گئے اور طلبا سے گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے، انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم اور فیملی صحت کا خیال رکھا جائے گا، مزدوروں کے بچوں کے لیے بہترین تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں گے، ہونہار طلبا کو ملک کے بہترین کالجوں اور یونیورسٹیوں میں وظائف دیے جائیں گے، لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کو سولرائز کیا جائے گا، کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار بہترین تعلیم پر ہوتا ہے، ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیر انتظام تمام اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا،نجی صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے رہائشی کالونیاں بنائی جائیں گی، بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ ہر مزدور اور غریب کا اپنا گھر ہو،خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ورکرز کالونیوں میں دستکاری مراکز قائم کیے جائیں گے، وفاقی وزیر ساجد حسین کا کوہاٹ پی کے-80 میں صنعتی لیبرز و ورکرز کے لئے پچیس بیڈ ہسپتال کا اعلان، کوہاٹ صنعتی ورکرز کے لئے ہسپتال کا ہونا اشد ضروری ہے جس پر جلد کام شروع کیا جائیگا، وکالونیوں کے مکینوں کو درپیش صحت، تعلیم و دیگر مسائل حل کئے جائیں گے، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے سینیٹر شمیم آفریدی کے ہمراہ گھمبٹ کوہاٹ میں نادرا دفتر کا افتتاح بھی کیا، وفاقی وزیر ساجد طوری نے گھمبٹ کوہاٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا، اب عوامی حکومت ہے جو غریبوں کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہے،دن رات لیبرز اور سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند پاکستانیوں کو بیرون ممالک بھیجا جائے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پرائیویٹ انڈسٹریز کی ورکرز کے لئے ویلفیئر بورڈ کی بنیاد رکھی، وشہید ذوالفقار بھٹو شہید کا مزدوروں کی خوشحال زندگی کا خواب پورا کریں گے، ساوفاقی وزیرنے سینیٹر شمیم آفریدی و امجد آفریدی کے علاقے کیلئے خدمات کو سراہا، سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی نے کوہاٹ دورہ پر وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں