بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان 

Sep 13, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تا ہم بالائی خیبرپختو نخوا ، شمالی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران جنوب مشرقی سندھ،بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ،جنوبی/بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاسب سے زیادہ بارش سندھ میں کراچی (ایم او ایس 32،یونیورسٹی روڈ 28، فیصل بیس 25، مسرور بیس24، گلشن حدید 23، قائد آباد18، جناح ٹرمینل 13، کیماڑی 12،سرجانی ٹائون11، سعدی ٹائون10،ڈی ایچ اے09، کورنگی، ناظم آباد 03)،میرپور خاص 26،چھور 22،ٹھٹہ 19، بدین 11، خیبرپختونخوا میں کاکول18، پاراچنار05،سیدوشریف،کالام 01، بلوچستان میں بارکھان 12پنجاب میں چکوال 09، ملتان (ایئرپورٹ 09 ، سٹی 01)،بہاولنگر08، سرگودھا، خانیوال 01، کشمیر میں مظفرآباد ( سٹی09،ائیر پورٹ08)، گڑھی دوپٹہ04 ، گلگت بلتستان میں استور، بونجی 07، بگروٹ ، چلاس 04، بابو سر اور گلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران ملک میں زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت تربت،42، سبی، لسبیلہ41 اورنوکنڈی میں40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں