کراچی(کامرس رپورٹر)بولٹن مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار سے بولٹن مارکیٹ اور اطراف کے مارکیٹوں کے دوکان دار پریشان ہیں جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں پتھارے اور ٹھیلے والوں کو انتظامیہ کی سرپرستی حا صل ہے کے ایم سی کی جانب سے تجاوزات کی بھرمارپر کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیںلائی جاتی جس کی وجہ سے بولٹن مارکیٹ میں کرڑوں روپے سرمایہ لگانے والے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے تاجروں کی جانب سے بارہا شکایات کے باوجود ایڈمنسٹر کراچی مرتضی وہاب اور کمشنر کراچی کی نااہلی عروج پر ہے، کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی ساوتھ ڈی آئی جی ٹریفک ڈپٹی کمشنر ساوتھ چیئرمین ٹریفک مینجمنٹ بورڈ ساوتھ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساوتھ کی جانب سے بھی خاموشی نظر آتی ہے بولٹن مارکیٹ ،کھوڑی گارڈن،، میریٹ روڈ، سمیت ایم اے جناح روڈ تجاوزات کی بھر مار ان لیگل پارکنگ کے باعث روزانہ بدترین ٹریفک جام رہتا ہے ایم اے جناح روڈ پر نمائش سے بولٹن مارکیٹ پہنچنے کے لیے کئی گھنٹے صرف ہوتے ہیں ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی بڑی وجہ لائٹ ہاوس سے لیکر بولٹن مارکیٹ تک ایم اے جناح روڈ کی بندش ہے جس میں ٹھیلے اور پتھاروں سے پورا روڈ غیر قانونی طور پر بند ہوتا ہے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے،جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ جو کے ایم سی، ڈی ایم سی چارج پارکنگ ڈپارٹمنٹ اور پولیس کی سرپرستی کے باعث ہے ۔چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجراتحاد ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ،ایڈمنسٹریٹر کراچی،آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ کراچی کی عوام اور تاجروں کو اس اذیت سے نجات دلایں گے اور تجاوزات مافیا اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کوئی بڑا آپریشن کے احکامات دیں ورنہ ہم کے ایم سی آفیس کے باہر احتجاج کریں گے ۔
بولٹن مارکیٹ تجاوزات