کراچی(نوائے وقت رپورٹ ) میٹ ایشیا سلیبز اور ٹرسٹ وائبز نے مشترکہ طور پر پاکستان کا پہلا ایکسکلیوسیو میٹا ورس کلب (EMC) متعارف کرادیا جس کا مقصد پاکستان کی انٹرٹینٹمنٹ انڈسٹری میں جدت لانا ہے۔ یہ اقدام مقامی اور عالمی مراعات کے ساتھ کمیونٹی پر مرکوز مشہور شخصیات، انڈسٹری کے پروفیشنلز اور مداحوں کو ایک پلیٹ فارم تلے لاتا ہے۔ تقریب رونمائی کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ستاروں سے سجی محفل میں ہوئی۔ڈاکٹر مزنا ابراہیم، سعدی شاہ رخ، راشد جمال اور حسن فاروق کے اشتراک سے قائم کردہ، میٹ ایشیا سیلیبز متحدہ عرب امارات میں قائم ایک انٹرٹینٹمنٹ اسٹارٹ اپ ہے جو میٹاورس اور این ایف ٹی انقلاب میں فنکاروں اور موسیقاروں کو میٹاورس اور این ایف ٹی خدمات پیش کرتا ہے۔اس موقع پر شریک بانی میٹ ایشیا سیلیبز اور سی ای او، چیک میٹ گروپ ڈاکٹر مزنا ابراہیم نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں مشہور شخصیات میں میٹاورس کے بارے میں آگہی اور معلومات کی کمی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ان فنکاروں کو میٹاورس کنسرٹس، فیشن شوز، اور میٹاورس سے متعلقہ کاروبار کے ذریعے تخلیقی کوششوں میں مدد کیلئے ان فنکاروں کو 360 حل پیش کرتا ہے ۔
میٹاورس کلب
پاکستان کا پہلا ایکسکلیوسیو میٹا ورس کلب متعارف
Sep 13, 2022