راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گندم کی قیمت دو ہزار سے چار ہزار روپے من مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبور کرنا ہے سردیوں سے پہلے ہی گیس کی شارٹ فال شروع ہو گئی ہے یو این کے سیکرٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نہ کوئی غیر ملکی امداد ملی نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے پر بھی پابندی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی یو این کا خطاب ایک بہانہ ہے اصل میں نواز شریف کو منانا ہے ن اور ش کی سیاست آر پار ہوجائے گی اور پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر دو ماہ تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم کپاس اور گنے کی بوائی نہیں ہوگی پھر کسان کیا کرے گا اور غذائی بحران پیدا ہو گا۔
شیخ رشید احمد