سندھ ہائی کورٹ نے تہرے قتل کے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دیدی


کراچی ( نیوز رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے تہرے قتل کے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظورکرتے ہوئے ملزم اسحاق بوبی کی کو سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔ اے ٹی سی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اسحاق کو پھانسی اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ 23 اگست 2014 کو درگاہ کے متولی پرفائرنگ کی۔ فائرنگ سے متولی ذاکر حسین ان کے دوست یونس اور محمد نواز بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔ مدعی سید زاہد حسین کے مطابق ملزمان نے قتل سے پہلے ذاکر حسین کی شناخت کی تھی۔ ملزم اسحاق عرف بوبی اس سے پہلے بھی قتل کے ایک مقدمے میں بری ہوچکا ہے جبکہ دو مقدمات میں سزا یافتہ ہے۔
سزائے موت کالعدم

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...