ستمبر کے پہلے پندھرواڑے میں کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے حکمت عملی جاری

ملتان (خبر نگا رخصوصی  )محکمہ زراعت نے ستمبر کے پہلے پندھرواڑے میں کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے حکمت عملی جاری کردی جس کے مطابق کاشتکارجڑی بوٹیوں کے موثر تدارک کیلئے شیلڈ چڑھا کر بوقت ضرورت گلائیفوسیٹ بحساب 1500 تا 2000 ملی لٹر فی 100 لٹر پانی سپرے کریں۔ سوانکی کے تدارک کیلئے ہیلوکسی فوپ 10.8EC یا قیوزیلو فوپ 10.08EC بحساب 400 ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔ پتا مروڑ وائرس کے تدارک اور زیادہ پھل کیلئے پوٹاشیم نائٹریٹ 200 گرام + بورک ایسڈ (17 فیصد) 300 گرام + زنک سلفیٹ (33 فیصد) 250 گرام + میگنیشم سلفیٹ 300 گرام اور این پی کے (20:20:20) بحساب 100 لٹر پانی میں حل کرکے ہفتہ کے وقفہ سے دو سپرے کریں۔ ۔ کپاس کے کھیتوں میں ارد گرد پائی جانے والی ملی بگ کے میزبان پودوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن