ملتان ( خبر نگا رخصوصی )سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کے کپاس کے اعلی معیار کا دارومدار زیادہ تر اس کی چنائی پر منحصر ہے اسے ذخیرہ کرنے اور ترسیل کے لئے ہرممکن حفاظتی اقدامات کئے جائیں کاشتکارکپاس کی چنائی اس وقت شروع کریںجب کھیت میں تقریبا ساٹھ فیصد ٹینڈے کھل چکے ہوں۔ گیلی کپاس کی ہر گز چنائی نہ کریں ۔ چنی ہوئی کپاس کو گیلے کھالوں میں نہ رکھیں ۔