بھٹہ مزدور نے مزدوری نہ دینے پر مالک کیخلاف دعویٰ دائر کردیا‘رپورٹ طلب 

وہاڑی (نامہ نگار) توقیر احمد نے حاجی اصغر کے خلاف سیشن جج کی عدالت میں ہراسمنٹ کا دعویٰ دائر کردیا جس پر عدالت نے 14تاریخ کو رپورٹ طلب کر لی۔ توقیر احمد نے عدالت میں دائر دعویٰ میں لکھا کہ میں تین سال سے بھٹہ پر کام کرتا ہوں مجھے ہر بار مزدوری کم دی جاتی تھی اب جبکہ بھٹہ آگے ٹھیکہ پر دے دیا ہے میں نے جب کام کرنے سے انکار کیا تو مجھے اور میری فیملی کو حراساں اور پریشان کرنے لگا ۔

ای پیپر دی نیشن