وہاڑی( نامہ نگار) تھانہ ماچھیوال کی حدو میں بااثر زمیندار چوہدری آصف نے خاندان پر کپاس چوری چننے کا الزام لگا کر انکے گھر گھس کر خواتین پر تشدد کیا متاثرہ مظہر علی نے بتایا کہ زمیندار نے دیگر ملزمان کے ہمراہ میری معذور بہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر کے سامان کی تلاشی لیتا رہا، دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس نے تاحال کارروائی نہ کی ہے الٹا اے ایس آئی رانا غفار نے تھانے میں بلا کر سفید کاغذوں پر انگوٹھے لگوا لئیے ہیں متاثرہ خاندان نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔