دادو( نامہ نگار) پاکستان آرمی، رینجرزاورسول اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سیلاب میں امداد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جوانوں کی بروقت کارروائی نے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا۔پاک فوج کی جانب سے سول انتظامیہ، رینجرز اور مقامی افراد کی مدد سے بند بنا دیا گیا، چھتیس گھنٹے مسلسل کام کے بعد دو اعشاریہ چار کلومیٹر طویل بند کو ہنگامی بنیادوں پربنایا گیا۔جس کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن آبی ریلے سے محفوظ رہا بلکہ علاقے کوبجلی فراہمی منقطع نہ ہوئی۔دادو کا سب سے اہم بجلی فراہم کرنے والے گریڈ اسٹیشن کو انتہائی محنت اور کاوش کے بہت محفوظ بنا دیا گیا ہے۔پاکستان آرمی اورانجینئرز کور کے تمام پلانٹ ایکوئپمنٹ کو اس کام پر لگایا گیا ، علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔
بچالیا