ملتان(خصوصی رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز کی جانب سے پی ایچ ڈی اور ایم فل اساتذہ کو دیا جانے والا فنڈ روک دیا گیا جسکی وجہ سے گورنمنٹ ٹیچرز پریشان ہیں واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سکولز کی جانب سے ایم فل ٹیچرز کو ہر ماہ تنخواہ کے ساتھ پانچ ہزار روپے اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو ماہانہ دس ہزار روپے اضافی الاو¿نس دیا جاتا تھا لیکن اب یہ الاو¿نس نہیں دیا جا رہا اساتذہ کے رابطہ کرنے پر انہیں بتایا گیا ہے کہ ابھی فنڈز نہیں ہیں فنڈز آتے ہی یہ الاو¿نس اساتذہ کو فراہم کیا جائے گا۔
الاو¿نس بند