کوٹ ادو(خبر نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹرکامران اکبرگٹ کے تبادلے کا معاملہ طول پکڑ گیا۔ پی ایم اے جنوبی پنجاب کاوفد آج وزیرصحت، سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات کرےگا۔پی ایم اے مظفرگڑھ،چوتھے روز کی ہڑتال سے آو¿ٹ ڈورمکمل بند،مریض رل گئے۔ پی ایم اے جنوبی پنجاب کا وفدپی ایم اے جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر مسعودالرو¿ف ہراج کی قیادت میں آج وزیرصحت پنجاب محمد اختراور سیکرٹری صحت پنجاب سے ملاقات کرے گا،مطالبات منظور نہ ہونے پر پی ایم اے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔گذشتہ روز بھی تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا آوٹ ڈور مکمل طور پر بند رہا،ڈاکٹروں نے او پی ڈی میں مریضوں کا چیک اپ نہ کیا4 روز سے او پی ڈی بند ہو نے سے مریض رل گئے۔ تاہم شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ایمرجنسی اپریشن بھی کئے جارہے لیکن وارڈز میں داخل مریضوں کے آپریشن4 روز سے بند ہیں،ادھر پی ایم اے مظفرگڑھ نے ڈاکٹر مہر کامران اکبر گٹ کے تبادلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر کامران اکبر گٹ کا تبادلہ مقامی ایم پی اے کی ایماءپر پسند و نا پسند پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ دریں اثنا سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے محکمہ ہیلتھ میں سیاسی مداخلت کو اوچھی حرکت قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر کامران اکبر گٹ کے تبادلے کی پر زور مزمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جیسے مقدس پیشے کو بھی سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھانا انتہائی شرم کی بات ہے۔ دریں اثناءپی ایم اے مظفرگڑھ نے آج سے ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال دے دی پی ایم اے مظفرگڑھ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف ندیم کے مطابق آج سے سرکاری ہسپتالوں کی آو¿ٹ ڈور سہولیات مکمل طور پر بند ہونگی جنرل سیکرٹری کے مطابق سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ۔ تبادلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں تک بڑھایا جائے گا
ہڑتال جاری
کوٹ ادو‘ میڈیکل آفیسر کے تبادلے کا معاملہ طول پکڑ گیا‘ ہڑتال جاری
Sep 13, 2022